4

نظریہ تمدن (ساج)

سمسٹر 1 — لیکچر 4
تمدن یعنی معاشرہ انسان کی تشکیل کا فطری تقاضا ہے۔ تمدن کی سوتیں خود انسان کے اندر سے پھوٹتی ہیں، لیکن جب کسی قوم میں انسانوں کا ایک مخصوص تمدنی طبقہ لحاظ سے بہت آگے بڑھ جائے اور عام طبقہ جو تعداد میں بہت زیادہ ہیں، پیچھے رہ جائیں، تو اس تمدن کوگھن لگ جاتا ہے۔ جب کسی قوم کے کمانے والے طبقوں کی کمائی کا بڑا حصہ نہ کمانے والے قبضہ کرلیں، یا اس کی کمائی خود اپنے تعیش پر تباہ کریں، تو یہ حالت انقلاب کا پیش خیمہ ہوتی ہے۔ انقلاب کے لیے بڑی تیاری کی ضرورت ہوتی ہے کہ انقلابی جماعت اپنے فکر انقلابی کو پہلے تہذیب کرے اس کا استحکام ہو، ضرورت ہے کہ آج مسلمان اپنے پیغمبر علیہ الاسلام کے اسوہ حسنہ کی اہمیت کو سمجھیں اور اپنی قوم کے ان طبقوں کو جو جونک کی طرح ان کے خون کوپی رہے ہیں، انہیں مردود قرار دیں۔ ہمارے بڑے ہوں یا ہمارے وجود کے سارے گلڑے، بلکہ ہمارے نوجوان انقلابی گروہ کو، وہ ان کا تعلق سے جب تک ہماری قوم کی زبوں حالی کاخاتمہ نہیں ہوگی۔
مقصد
  • انسانی زندگی میں صالح تمدن کی ناگزیریت کاشعوری آگہی حاصل کرنا اور زوال تمدن کی وجوہات سے آگاہ ہونا۔
  • عصر حاضر کے تقاضوں اور نئے تمدن کی تشکیل کے ذرائع کی واقفیت پیدا کرنا۔
  • ولی اللٰہی افکار اور ان پر مبنی اجتماعی جدوجہد کی روشنی میں نئے تمدن کی تشکیل کاشعور حاصل کرنا۔
دائرہ کار
  • صنعتی دور کے تناظر میں موضوع کی وضاحت
بنیادی نظریہ
منظم اجتماعیت
نکات
حاصلِ تعلیم
  • ساجی طبقاتیت، معاشی استحصال اور فکری انتشار تمدن کی تباہی وزوال کی سب سے بنیادی وجوہات ہیں۔
  • قرآن حکیم، حضور اکرم ﷺ اور انبیاء علیہم السلام کی تعلیمات اعلیٰ تمدن کی تشکیل میں ابدی راہنمائی کی حیثیت رکھتی ہیں۔
  • نئے تمدن کی تشکیل کے لیے دور کے معاصر تقاضوں سے واقفیت ہونا ناگزیر ہے۔
  • ولی اللٰہی جماعت نے تمدن کی تشکیل کے لیے فکری، سیاسی ومعاشی راہنمائی دی۔
عملی تقاضے
  • فرسودہ تمدن کے خلاف اجتماعی وشعوری بیداری کی منظم جدوجہد کرنا۔
  • نئے تمدن کی تشکیل کے لیے دینی فکر اور منظم جماعت سے مکمل وابستگی اختیار کرنا۔
  • پاکستانی تمدن کے مدوجزر سے واقفیت پیدا کرکے اور ولی اللٰہی فکری راہنمائی میں حاصل کرکے اپنا اجتماعی کردار ادا کرنا۔
ماخذ:

مولانا عبیداللہ سندھی، شعور و آگہی، نظریہ تمدن، مقالہ نمبر 4، رحیمیہ مطبوعات، لاہور، 2020۔ص:109-120/طبع 2009 ص:34-42

اضافی مواد (آڈیو)

ابھی تک کوئی مواد اپ لوڈ نہیں ہوا۔