2
رفقاء عمل کی تربیت
سمسٹر 3 — لیکچر 2
الرمزل کے معنی ہیں زمیل (دوستوں اور رفقاء) تیار کرنے والا، یعنی قرآن کی انقلابی تحریک کو آگے بڑھانے کے لیے کثرت سے انقلابی عناصر تیار کرنے والا، یہ جو زمیل تیار ہوں گے یہی آگے چل کر آپ ﷺ کی فوج کے سپاہی بن جائیں گے، اور پھر آپ ﷺ کے بعد آپ ﷺ کی نیابت کریں گے اور خلافت چلائیں گے اس تکمیل سے اس اجتماع (الحشر) پیدا ہو گا۔ (طبع 2009، ص:197 تا198)(طبع2019 جلد اول،ص:187)
مقصد
- جماعت سازی کے لیے رفقاء کی تربیت (مفہوم اور تقاضے)۔
دائرہ کار
- قرآن حکیم اور سیرت نبویہ ﷺ کے تناظر میں جماعت سازی کی اہمیت۔
بنیادی نظریہ
منظم اجتماعیت: (اجتماعیت اور نظم و ضبط کی اہمیت اور اس کے مطلوبہ رویوں کا فہم و ادراک اور غیر اجتماعی اور غیر تنظیمی تصورات کا تحلیل و تجزیہ)
نکات
حاصلِ تعلیم
- رفقائے کار کی تربیت اور کردار سازی
- تربیتی نظام کے مقاصد اور اہداف کا تعارف
- علمی و نفسیاتی تربیت کے مربوط نظام کا تعارف
عملی تقاضے
- نظریاتی پختگی اور تنظیمی و ساجی رویوں میں بہتری۔
- تنظیمی ڈسپلن کا بہترین مظاہرہ۔
ماخذ:
قرآنی شعور انقلاب (طبع 2009، ص:574 تا595)(طبع2019 جلد اول،ص:191 تا215) تفسیر سورہ المزمل آیت نمبر 1 تا 7